joomla templates

Tarjma Kanzul Iman Ki Haqeeqat

Kokab Noorani Ka Operation

Munazra on Tehzeer un Naas

Munazra e Kohat

Dast o Girebaan

Gustakh Kon ?

رضاخانی مذہب ڈاٹ کام


ہم توہین رسالت پر مبنی فلم کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔

اور یو۔این۔او ، او۔ائی۔سی سے مطابہ کرتے ہیں کہ اس توہین کے ذمہ داران لعنتیوں کو پھانسی پر چڑھایا جائے ۔

ساجد خان نقشبندی

Azad Riasat - Maulana Abu Ayub Qadri [DB]

امریکی گستاخ پادریوں کی سزا - مولانا ساجد خان نقشبندی حفظہ اللہ


tauheed o sunnat


Difa e Ulma e Haq Radd e Barelviat Fitna Lasani Sarkar Fitna Dawat e Islami Fitna Sunni Tehreek Fitna Tahir ul Qadri


اعلان واجب البیان - صوفی مسعود احمد صدیقی اور اس کے چیلوں کی شرارتوں کا جواب


دو ماہی مجلہ نور سنت - شمارہ نمبر 1 - اکتوبر 2011 ء

راہ سنت دو ماہی مجلہ پہلا شمارہ - جولائی 2009 ء

دوماہی مجلہ نور سنت - شمارہ نمبر 2 - دسمبر 2011ء

راہ سنت دو ماہی مجلہ دوسرا شمارہ - ستمبر 2009 ء

دو ماہی مجلہ نور سنت - شمارہ نمبر 3 - فروری 2012 ء

راہ سنت دو ماہی مجلہ تیسرا شمارہ - نومبر 2009 ء

دو ماہی مجلہ نور سنت - شمارہ نمبر 4 - اپریل 2012 ء

راہ سنت دو ماہی مجلہ چوتھا شمارہ - جنوری 2010 ء

دو ماہی مجلہ نور سنت - شمارہ نمبر 5 - جون 2012 ء

راہ سنت دو ماہی مجلہ پانچواں شمارہ - مارچ 2010 ء

دو ماہی مجلہ نور سنت - شمارہ نمبر 6 - اگست 2012 ء

راہ سنت دو ماہی مجلہ چھٹا شمارہ - مئی 2010 ء

دو ماہی مجلہ نور سنت - شمارہ نمبر 7 - دسمبر 2012 ء

راہ سنت دو ماہی مجلہ ساتواں شمارہ - جولائی 2010 ء

دو ماہی مجلہ نور سنت - شمارہ نمبر 8 - مناظرہ جھنگ نمبر - فروری 2013 ء

راہ سنت دو ماہی مجلہ آٹھواں شمارہ

دو ماہی مجلہ نور سنت - شمارہ نمبر 9 - اپریل 2013 ء

سیف حق بجواب نام نہاد کلمہ حق - شمارا - 1

قہر حق بجواب نام نہاد کلمہ حق ۔ شمارہ نمبر 1


ہدیہ بریلویت - تالیف: مفتی محمد مجاہد حفظہ اللہ تعالٰی

احمد رضا خان کی کتاب "حسام الحرمین" کا تحقیقی جائزہ - از: متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی

احمد رضا خان کے باغی بریلوی (حصہ اول) - تالیف: مولانا رب نواز حنفی حفظہ اللہ

بریلویوں کی شیطان سے محبت - ترتیب: مفتی نجیب اللہ عمر حفظہ اللہ

سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ کی تصوف پر مبنی مایہ ناز کتاب صراط مستقیم پر اعتراضات کا جائزہ - تالیف: مفتی حماد احمد نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ

روئیداد مناظرہ کوہاٹ موضوع: مروجہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم

فرقہ بریلویت (رضاخانی) پاک و ہند کا تحقیقی جائزہ تالیف: متکلم اسلام مولانا الیاس گھمن دامت برکاتہم العالیہ

" مولانا حسین احمد مدنی اور تحریک پاکستان حقائق کی روشنی میں " از ۔ ساجد خان نقشبندی

المھند علی المفند - یعنی عقائد علماء اہل السنت دیوبند - تالیف مولانا خلیل احمد سہارنپوری رحمۃ اللہ علیہ

فتوحات نعمانیہ - حصہ اول حصہ دوئم حصہ سوئم حصہ چہارم مولانا منظور احمد نعمانی

دعوت اسلامی کے خلاف بریلی سے شائع ہونے والی کتاب ۔ ابلیس کا رقص ۔ تالیف: اختر رضاخان بریلوی


اہلحق حضرات کےلیے 10 ڈی وی ڈیزکاایک سیٹ تیارکیا گیا ہے جس میں شامل ہیں، فرقہ بریلوی، اہلحدیث اور شیعہ مذہب کی قرآن اور صحابہ کے بارے میں کفریہ عبارات ویڈیو ثبوت کےساتھ، دعوت اسلامی، طاہرالقادری، توصیف الرحمان اورمیراج ربانی کا اصلی چہرا، طارق جمیل صاحب کے 15 ویڈیو اور 26 آڈیو بیانات، 16 فیصلہ کن مناظرے، طارق جمیل صاحب، بہشتی زیور، فضائل اعمال اورہمارے اکابرین کی عبارات پر کیے گئے اعتراضات کے جوابات ویڈیو ثبوت کےساتھ، 16 لوگوں کےانٹرویوزجنہوں نےفرقہ اہلحدیث چھوڑ کر اہلسنت و الجماعت کے حق مسلک کو قبول کیا، مسئلہ رفع الیدین، تقلید اور بہت سے مسائل پر قرآن اور احادیث سے دلائل ویڈیو ثبوت کے ساتھ، قرآن کی آڈیو تلاوت، انکے علاوہ 10 ہزار روپے کی کمپیوٹر میں پڑھی جانے والی کتابیں بالکل مفت، یہ 10 ڈی وی ڈیز کا سیٹ صرف 500 روپےمیں حاصل کرنے کے لیے 03338430534 پر شام 7 بجے سے لے کر رات 10 بجے کے درمیان کال کریں


بسم اللہ الرحمن الرحیم

بریلویت استعمار کی طرف سے ایجاد کردہ ایک سیاسی تحریک

قارئین کرام !السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!!! پیش نظر ویب سائٹ اس تحریک کی داستاں خوچکاں ہے جس نے ملت اسلامیہ کے قلب میں ایسا ناسور پیدا کردیا جس کا اندمال بہ ظاہر اسباب تا قیامت مشکل ہی نہیں اشد محال ہے ۔میری مرا د اس سے ’’بریلوی تحریک‘‘ ہے جو کسی بھی حال میں ابن سبا اور ابن صباح کی تحریک سے مختلف نہیں ۔جو بظاہر اسلام کا لبادہ اوڑھ کر ایک خود ساختہ مذہب میں قوم کو الجھا کر انگریز ایسے دشمن اسلام کی سیاسی اغراض و مقاصد کو پورا کرنے کیلئے اٹھی تھی۔لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ دینی نزاع ہے حاشا و کلا !ایسا نہیں باللہ العظیم یہ ایک جاسوسی اور مخبری کرنے والی سیاسی جماعت و تحریک ہے جو انگریزوں نے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے پیدا کی اور دامے درمے قدمے سخنے ہر طرح سے مدد کرکے پروان چڑھایا۔

چنانچہ خود انگریز مورخ سر فرانسس رابنس اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ :

ان (احمد رضاخان صاح) کا معمول کا طریقہ کار حکومت کی حمایت کرنا تھا اور جنگ عظیم اول اور تحریک خلافت میں انھوں نے مسلسل حکومت کی حمایت جاری رکھی اور 1921 ؁ ء میں بریلی میں ترک موالات کے مخالف علماء کی ایک کانفرنس منعقد کی ان کا عوام پر خاطر خواہ اثر تھالیکن مسلمانوں کے پڑھے لکھے طبقے کی حمایت حاصل نہ تھی۔(سپیرٹزم امنگ انڈین مسلم، ص 443 ،کیمبرج یونیورسٹی 1947

اسی طرح کانپور کے ایک بریلوی رسالے ’’استقامت ‘‘ نے مفتی اعظم نمبر شائع کیا اس کے ص ۲۳ پر ہے کہ :
جن دنوں ہندوستان میں تحریک خلافت اور ہندو مسلم اتحاد اور انگریزوں کی حکومت کے خاتمہ کی تحریک زوروں پر تھی رجب ۱۳۳۹ ؁ھ کا واقعہ ہے کہ خادم آستان بریلی شریف حاضر ہوا اس وقت یہ عام تحریک چل رہی تھی کہ ہندوستان میں ایک قومی حکومت قائم ہوگی اور اس سلسلے میں ایک بہت بڑا جلاس بریلی میں زیر صدارت ابو الکلام آزاد منعقد ہوا اس اجلاس میں اعلحضرت کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی مگر انھوں نے اس جلسے میں شرکت نہیں فرمائی بلکہ اجلاس کے غیر شرعی ہونے پر ستر سوالات بھیج دئے۔(استقامت کانپور کامفتی اعظم نمبر ،ص۲۳ ،رجب ۱۴۰۳ ؁ھ ،شمارہ ۴)

غور فرمائیں کہ انگریز کو نکالنے کی تحریک زوروں پر تھی اس تحریک میں حصہ نہ لینا بلکہ اس کے غیر شرعی ہونے پر فتوے دینا آخر کس کی نمک حلالی کے ثبوت دے رہے ہیں۔۔؟؟۔

انگریز مورخ سر فرانسس رابنس اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ :

The Mashriq of Gorakhpur and all-bashir usually took not of the Pro- Government "Fatwas" of Ahmed Raza Khan. [The Separation Among India Muslim . Page No. 268 ]

مشرق اور البشیر اخبارات میں اکثر احمدرضاخان صاحب کے انگریز کے حق میں دئے گئے فتوے شائع ہوتے رہتے۔
یہی انگریز مورخ لکھتا ہے کہ

ایک پڑھے لکھے اور لچیلے شخص احمد رضا خان بریلوی کے ایکشن اور کام ہمارے نتائج کو بہت اچھی طرح پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک ہی وقت میں پوری قوت اور زور و شورر کے ساتھ برطانوی نوآبادیاتی حکومت کو سپورٹ کیا، جنگ عظیم کے دوران خلافت تحریک ، مہاتما گاندھی الائنس کی قوم پرست تحریک کے ساتھ دینے، اوربرطانوی حکومت کے خلاف عدم تعاون کی تحریک کی مخالفت کی۔

( علماء فرنگی محل اینڈاسلامک کلچر صفحہ ۲۶۳ )

The actions of One learned man ,the very influcntional Ahmed Rada Khan (1855,1921) of barielly,present our conlusion yet more Clearly....at the same time he Support the colonial Government loudly and vigorousily through world warI,and through the khilafat Movement when he opposed mahatma Gnadhi allaince with tha nationalist movement and and non-Cooperation with the british(ulam farange Mehal and Islamic culture page 263 )


اب ذار اسی کتاب کے اینڈکس کی ایک سرخی بھی ملاحظہ فرمالیں

Khan ahmed rada of bareilly and Support for the British (Index37,37 & 47,58,67,196 ulma farangi ، , mehal and Islamic Culture page 263)

صرف یہی نہیں احمد رضاخان صاحب کاپورا خاندان انگریز کا نمک حلال تھا چنانچہ ان کے دادا کاظم علی نے حکومت کی پولیٹیکل خدمات انجام دیں اور بدلے میں کئی جاگیریں وصول کیں۔(بحوالہ اقبال کے ممدوح علماء ص ۱۸ و،اعلحضرت اعلی سیرت)

مولوی احمد رضاخان کے خسر شیخ فضل حسین،نواب کلب علی خان والی رام پور کے مشیروں میں سے تھے اور نواب صاحب انگریزوں کے نہایت معتمد اور خاص آدمی تھے۔احمد رضاخان نے دھوکہ دہی کرکے جب مکہ و مدینہ کے علماء سے اہلسنت کے خلاف کفر کے فتوے حاصل کئے تو نواب صاحب کے دربار سے ان کو ۵۰۰ روپے انعام دیا گیا۔(ہفت روزہ چٹان لاہور،ص ۱۰، ۲۲اکتوبر ۱۹۶۶)
ماہنامہ اعلحضرت منظراسلام بریلوی کے ص ۴۲۳ پر ہے کہ سرکار عالی جا کی طرف سے مدرسہ کیلئے ۲۰۰ روپے ماہوار مقرر کیا گیا جس سے مدرسے کے جملہ اخراجات کی ایک مستقل صورت پیدا ہوگئی۔

غور فرمائیں یہ امدادیں اس وقت مل رہی تھیں جب گندم ڈیڑھ روپے من اور بکرے کا گوشت تین آنے سیر ملتا تھا۔
مولوی احمد رضاخان کا بیٹا اور بریلویوں کا مفتی اعظم ہند مولوی مصطفی رضاخان نے انگریز کے خلاف جہاد کے حرام ہونے کے متعلق ایک رسالہ لکھا اس میں انگریزکے خلاف جہاد کے ناجائز ہونے کے جواز میں پانچ مقدمات پیش کئے جس کے بعد لکھتے ہیں کہ:
ان مقدمات سے ظاہر ہوا کہ جو حکم انسانی قوت و طاقت بشری وسعت و استطاعت سے باہر ہو وہ ہر گز حکم شریعت مطہرہ کا نہیں جس حکم میں کوئی فائدہ نہ ہو عبث ولغو ہو وہ ہر گز ہماری پاک شرع کا حکم نہیں جس حکم میں بے فائدہ اتلاف جان و اہلاک نفس ہو وہ اس شرع مبین کا حکم نہیں یونہی جس حکم سے فتنے جاگیں فساد برپا ہوں وہ کبھی مقدس اسلام کا حکم نہیں ہوسکتا اب یہ خود دیکھ لو کہ یہاں اس وقت حکم جہاد میں تکلیف مالا یطاق ہے یا نہیں؟اس میں کوئی فائدہ ہے یاسرار مضرت ؟جانوں کی بے وجہ ہلاکت ہے یا حفاظت فتنہ و فسادکی اثارت ہے یااماتت ؟اس میں مسلمانوں کی عزت ہے یاذلت ؟یہ حکم قبل از وقت ہے یا خاص وقت پر؟ان امور پر غور کرلینے کے بعد مسئلہ بالکل صاف ہوجائے گااصلا خفاء نہ رہے گا۔(طرق الہدی والارشاد ص۲۹)

غور فرمائیں کس دیدہ دلیری سے انگریز کے خلاف جہاد کو فتنہ و فساد کہاجارہا ہے العیاذباللہ ۔

جب انگریزنے ترک خلافت اسلامیہ کوختم کیا اور اس کے خلاف مسلمانوں نے تحریک خلافت کاآغاز کیا تو عین اس تحریک کے زمانے میں مولوی احمد رضاخان نے ’’دوام العیش‘‘ کے نام سے ایک رسالہ لکھا جس میں فتوی دیاکہ ترکی خلافت ،خلافت اسلامیہ نہیں ترکوں کومسلمانوں پر حکومت و خلافت کرنے کاکوئی حق نہیں اور اس کے دفاع کیلئے مسلمانوں پر جہاد فرض نہیں ۔حالانکہ یہ وہی ترکی خلافت تھی جوجو چار(۴) سو سال سے چلی آرہی تھی اس عرصہ میں سینکڑوں فقہاء علماء اور بزرگان دین گزرنے کسی نے بھی اس قسم کافتوی نہ دیا۔اور سب نے اس خلافت کو خلافت اسلامیہ تسلیم کیا۔اس خلافت کے خاتمہ کے تباہ کن نتائج آج پوری امت مسلمہ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی کہ ہر جگہ امت مسلمہ کفار کے ہاتھوں ذلیل وخوار ہے۔ اس رسالے کے نام پر بھی غور فرمائیں ’’دوام العیش‘‘ یعنی ہمیں ہمیشہ کا چین و سکون اسوقت ملے گاجب ترکی خلافت ختم ہوگی اور انگریزی حکومت آئے گی۔
غرض ان حوالہ جات کو پیش کرنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ بریلوی کوئی ’’مذہبی جماعت یاگروہ یافرقہ ‘‘ نہیں بلکہ خالص ’’انگریزی تحریک‘‘ ہے جسے انگریز نے اپنے مقاصد کیلئے چلایا اپنے خلاف لڑنے والے غیور مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے پیدا کیا۔انگریز کو بھی علم تھا کہ ہماری یہ سازش اس وقت تک عوام میں مقبول نہیں ہوسکتی جب تک اس کو مذہب اور عقیدت کا رنگ نہ دے دیاجائے چنانچہ اس خالص استعماری تحریک کو ’’اہلسنت والجماعت ‘‘ کانام دے کر عوام میں متعارف کروایا گیا کہ ایک طرف تو یہ ہماری کاسہ لیس ہوگی تو دوسری طرف مسلمانوں میں ایک مذہبی بھونچال پیدا کردیا جائے گا اور اس مذہبی بھونچال کے سبب ہمارے مخالفین کا سارا دھیان سارا زور اور توانائیاں ان مذہبی جھگڑوں پر خرچ ہوجائیں گی خود مولوی احمد رضاخان کو بھی اس بات کا علم تھا کہ میری قائم کردہ یہ جماعت شائد میرے بعد زیادہ عرصہ نہ چل سکے اس لئے مرتے وقت اپنے متعلقین کو یہ وصیت کر گئے کہ
میرا دین و مذہب جو میری کتب سے ظاہر ہے اس پر مضبوطی سے قائم رہنا ہر فرض سے اہم فرض ہے۔(وصایا شریف،ص ۹)۔

اس سائٹ کے قیام کا مقصد

چونکہ یہ تحریک نہ تو کوئی مذہبی تحریک تھی نہ ہی اس کی بنیادقرآن وسنت پر تھی اس لئے جہاں اس جماعت کاایک مقصد استعمار کیلئے جاسوسی کرنا ہے وہاں اسلام کی مقدس شخصیات کے توہین اور ان کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کے دل سے ان کی محبت کو نکالنا ہے اور مسلمانوں میں خود ساختہ عقائد کا پرچار کرکے ان کو قرآن وسنت کی تعلیمات سے دور کرنا ہے۔افسوس کہ آج ہمارے بہت سے سادہ لوح عوام کو اس فتنے کے بارے میں پوری طرح آگاہی نہیں یہ لوگ جبہ و دستار کی آڑ لیکر چہروں پر سنت رسول ﷺ سجا کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں اپنا کفر و شرک اسلام کے نام پر پیش کررہے ہیں گویا معاذ اللہ شراب پر زم زم کا لیبل لگا کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں اور حقیقی اسلام اور حقیقی مسلمانوں سے دور کرہے ہیں۔یہ سائٹ اسی مقصد کے تحت بنائی گئی ہے کہ عوام کو اس جماعت کے گمراہ کن گستاخانہ اور کفریہ عقائد سے آگاہ کیاجائے۔اور استعمار کی ایماء پر اکابرین اہلسنت کو بدنام کرنے کیلئے اس جماعت کی طرف سے جو الزام تراشیاں کی جاتی ہیں ان کابھر پور طریقے سے دفاع کیا جائے۔

ہم اپنی کوشش میں کہاں تک کامیاب ہوئے اس کا فیصلہ تو آپ ہی نے کرنا ہے۔یہ سائٹ پہلے www.RazaKhaniMazhab.tk کے نام سے تھی ۔اب الحمد للہ ’’اہلحق میڈیاسروس‘‘ کے تعاون سے www.RazaKhaniMazhab.com کے نام سے آپ حضرات کے سامنے پیش کی جارہی ہے ۔یہ سائٹ اپنی معلومات کے لحاظ سے بریلویت پر ایک ’’انسائیکلو پیڈیا ‘‘ کا درجہ رکھتی ہے۔جو حضرات اس سائٹ سے کسی بھی طور پر فائدہ اٹھائیں وہ اس سائٹ کی مینیجمنٹ کو دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔

والسلام
خاکپائے اہلسنت والجماعت دیوبند

ساجد خان نقشبندی


نوٹ :اگر آپ کے ذہن میں علمائے اہلسنت والجماعت کے متعلق کوئی اشکال یا اعتراض ہو تو ہمیں This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. پر ارسال فرمائیں۔اگر اعتراض معقول اور زبان شائسہ ہوئی تو انشاء اللہ ہماری طرف سے جلد سے جلد جواب دینے کی کوشش کی جائے گی۔

The False Allegation - The Truth - Clarification

** The False Allegation - The Truth - Clarification **

The false propaganda against and blatant fabrications about our highly
acclaimed and respected Ulama of Deoband by the ignorant must be refuted at
all costs. Numerous pamphlets and booklets have been written distorting the
truth about and writings of our distinguished Ulama.

Read more: The False Allegation - The Truth - Clarification

ہمارے ہاں مہمانوں کی تعداد

mod_vvisit_countermod_vvisit_countermod_vvisit_countermod_vvisit_countermod_vvisit_countermod_vvisit_counter
mod_vvisit_counterToday137
mod_vvisit_counterYesterday350
mod_vvisit_counterThis week2260
mod_vvisit_counterLast week2322
mod_vvisit_counterThis month8272
mod_vvisit_counterLast month10854
mod_vvisit_counterAll days194816

Online Now: 6
Your IP: 107.20.129.212
,
Today: May 25, 2013